‘بلاول بگڑے ہوئے لڑکے کی طرح برتاؤ کرنا چھوڑو’

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول بگڑے ہوئے لڑکے کی طرح برتاؤ کرنا چھوڑو۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ الیکشن میں سندھ کے عوام کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہو لیکن پہلے ریاست کیخلاف سازش کے الزام کا سامناکرنا پڑے گا۔
علی زیدی نے لکھا کہ تمھیں، تمھارے والد اور بےایمان پی ڈی ایم پارٹنرز کو بھی ریاست کیخلاف سازش کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Bilawal: Stop acting like a spoilt brat & be ready to face the people of Sindh in this elections!
But before that U, Ur corrupt father & crooked PDM partners will have to face sedition charges in the courts of Pakistan for conspiring against the state #بیرونی_سازش_ناکام— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 3, 2022
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے کہ وزیراعظم کو شکست دیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روک کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، اداروں سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کے آئین کی حفاظت کریں، ادارے اسے برقرار رکھیں، دفاع کریں اور عمل درآمد کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے وکلاء کے ساتھ ابھی سپریم کورٹ جائیں گے لیکن غیر آئینی کام نہیں کرنے دیں گے۔