تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعید غنی نے دھمکیاں دیں، علی زیدی کا دعویٰ

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے سعید غنی نے دھمکیاں دیں ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کاکہنا تھا کہ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی تعلیم دیکھیں کہ اگر اُن سے سوال کیا جائے تو وہ جواب میں مغلظات بکتے ہیں۔

علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ ’سعید غنی نے مجھے دھمکیاں دیں ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’انشاء اللہ لوگوں کو جے آئی ٹی بھولنے نہیں دوں گا، عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اُس کے خاندان کو آصف علی زرداری سے خطرہ ہے‘۔ علی زیدی نے کہا کہ عزیر بلوچ، نثار مورائی جن لوگوں کے لیے کام کرتے تھے وہ آج اسمبلیوں میں تقاریر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت، چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کراچی پہنچ گئے

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ’کراچی میں گزشتہ سال 160ملی میٹربارش ہوئی تھی، سرمایہ داروں نے کراچی کی صفائی کے لیے ہمیں کروڑوں روپے کا چندہ دیا تھا جس پر ہم نے نالے صاف کرائے اسی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی ہوگئی تھی‘۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں تھانے اور کچرا کنڈیاں سب فروخت ہوتی ہیں، تحریک انصاف کا جو منشور ہے کہ احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا، ہم اسی منشور پر عمل پیرا ہیں‘۔

وفاقی وزیر نے کراچی میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کوبھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -