پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

امریکی عدالت نے ایم کیوایم کودہشت گرد تنظیم قراردے دیا، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ امریکی عدالت نے ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیوایم امریکا اور برطانیہ کااثاثہ رہے ہیں، نئی ایم کیوایم، ایم کیوایم نون ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مرکزی رہنما علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی عدالت کا فیصلہ آگیا ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ کو پاکستان کی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ اسٹیٹ ایمیگریشن سروسز اورایمنسٹی کی ویب سائٹ پربھی ایم کیوایم کی دہشت گردی کا ذکر ہے۔

علی زیدی کے مطابق امریکی عدالت ایم کیوایم کو تیسرے درجے کی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس سے قبل کینیڈا کی عدالتیں بھی اسی طرح کا فیصلہ دے چکی ہیں۔

علی زیدی نے بتایا کہ امریکی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر ایم کیوایم کیخلاف پاکستانی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں