تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آصف زرداری ٹی وی پر بیٹھ کر تھری اسٹار جنرل پر تنقید کررہے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری ٹی وی پر بیٹھ کر تھری اسٹار جنرل پر تنقید کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آرکا واضح پیغام ہے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، لیکن آج آصف زرداری نے ٹی وی پر بیٹھ کرتھری اسٹارجنرل پرتنقید کی، انہوں نے کور کمانڈر پشاور کیلئے کہا کہ انہیں کھڈے لائن لگادیا، یہ بیان سن کرشدید دھچکا لگا، فوج سے متعلق اس بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں، اس وقت اداروں کو کمزور نہیں بلکہ طاقتور کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں آصف زرداری سے پہلے ان کے دوست بھی ایسی زبان استعمال کرتے رہے، ضمانت پر رہا مریم نواز نے بھی 4 دن پاک فوج پر تنقید کی تھی، یہ لوگ باقاعدہ نام لے کر افسران پر تنقید کررہے ہوتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جلسے میں کسی لیڈر نے کسی افسر کا نام نہیں لیا۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ میموگیٹ آصف زرداری کے گلے کا ہار ہے، وہ کہتے ہیں معیشت پرآؤٹ آف دی باکس سلوشن دونگا اگر آؤٹ آف دی باکس سلوشن دینا ہے تو لندن جانے کی کیا ضرورت تھی، پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو پوری کابینہ دبئی جاتی تھی اب موجودہ امپورٹڈ حکومت کی کابینہ لندن چلی گئی ہے، ہم سمجھے کابینہ نوازشریف کو لینے گئی ہے۔ ایک اور شخص بھی ہے جو کہتا ہے کپڑے بیچ دونگا اس کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اگر زرداری سرے محل پاکستان کو گفٹ کردیں تو ملک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی گمراہ ہیں، کہتے ہیں کہ اوورسیز کو مخصوص نشست دے دینگے،کیا بیرون ملک مقیم پاکستانی اقلیت ہیں؟ نوازشریف خود اوورسیز پاکستانی ہیں جو پلیٹ لیٹس کابہانہ کرکے لندن چلے گئے، اوور سیز پاکستانی سب سے پہلے پاکستان کیلئے کھڑے ہوتے ہیں لیکن میرجعفر اورمیرصادق دیکھ کراوورسیز پاکستانی مایوس ہوتےہیں اور پاکستان آئےاوورسیز پاکستانی ایسے لوگوں کو دیکھ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٓصف زرداری اپنی اہلیہ کے قاتل پکڑ نہیں سکے، مرتضیٰ بھٹوکے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکے، دانت نکال کر بیٹھ جاتے ہیں اور صدرعارف علوی کیخلاف باتیں کررہے ہیں، صدر عارف علوی کے پاس چلے جائیں وہ تمہارے دانت ٹھیک کر دینگے۔ آصف زرداری نے اعتراف کرلیا کہ سازش ان کی وجہ سے ہوئی انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو میں نے لیڈ کیا۔

انہوں نے مشیر خزانہ پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی کی افغانستان منی لانڈرنگ کے شواہد دونگا، افغانستان میں اتنے بچے نہیں جتنی اس نے ٹافیاں وہاں بیچ دی ہیں۔

علی زیدی نےمنحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ جانبداری ظاہر کرتا ہے، منحرف ارکان خود کہہ رہے ہیں کہ ہم لوٹے ہیں لیکن ان کے اعتراف کے باوجود یکطرفہ فیصلہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -