The news is by your side.

Advertisement

کوئی شبہ نہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے، آخردم تک اس کے لیے لڑیں گے، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کوئی شبہ نہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے، آخردم تک اس کے لیے لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتیوں کو ان کے پہلے وزیراعظم نہرو کا وعدہ یاد دلانا چاہتا ہوں، نہرو نے بھارتی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی خواہش کے احترام کا کہا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ بھارت7 دہائیوں سے کشمیریوں اورعالمی برادری کو دھوکہ دے رہا ہے، کوئی شبہ نہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے، آخردم تک اس کے لیے لڑیں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت نہیں چھین سکتی، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ عالمی برادری نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت نے ایک بار پھرقائد اعظم کا دو قومی نظریہ کے مؤقف درست ثابت کیا، مسلمانوں کے لیے الگ ملک کے قیام کا فیصلہ پھر درست ثابت ہوا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں