The news is by your side.

Advertisement

’’زرداری نے بھی نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دیا‘‘

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے عزائم پر زرداری کے انکشافات پرانی بات نہیں، زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف سیکیورٹی رسک ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےعزائم پر زرداری کے انکشافات پرانی بات نہیں، زرداری نے بتایا تھا نوازشریف کی بھارت سے قرابت کا مقصد کیا ہے۔

علی زیدی کے مطابق آصف زرداری نے دعویٰ کیا تھا نوازشریف گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں، نوازشریف کا بھارت سے مل کر گریٹر پنجاب کا منصوبہ کاروبار کا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف قومی سلامتی داؤ پر لگا کرکاروبار کی افزائش چاہتے تھے، زرداری صاحب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف سیکیورٹی رسک ہیں، لگتا ہے ایاز صادق کی بیان بازی اسی سازش کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں پیپلزپارٹی کیوں ن لیگ کی اتحادی بنی ہوئی ہے، یہ منافقت ہے یا ایک دوسرے کی چوری بچانے کی کوشش، علیل ضرور ہوں مگر ملک لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی زیدی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے ملتی جلتی واردات سنہ 2018 میں بھی دہرائی، مسلم لیگ ن کا اقتدار ختم ہوا تو پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کھڑا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں پنجاب بینک سے اتفاق گروپ کو غیر معمولی قرضے دلائے گئے، پھر اسی بینک سے سیاسی حواریوں کو بھی خوب نوازا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں