تازہ ترین

علی زیدی نے حلیم عادل کے زخموں کی تصاویر شیئر کردیں

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے حلیم عادل شیخ کے زخموں کی تصاویر شیئر کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے زیر حراست رہنما حلیم عادل شیخ کے زخموں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ امپورٹڈحکومت کس پاگل پن میں مبتلا ہے؟‘

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو فوری اپنے پسند کے ڈاکٹر سے علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔

علی زیدی نے لکھا کہ ’امپورٹڈ حکومت کی طرف سے کی گئی یہ غیرقانونی حراست آج ختم ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ضمانت کے لیے ملیر کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا ان پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کے لیے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ 29 اگست کو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا تو پولیس نے فوراً ہی انہیں ایک دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -