وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ساراگیم پنجاب کاہے، پنجاب میں لوگ وزارتیں چاہتےہیں تھریٹ وہ ہوتی ہے جو کوئی لے ہم تھریٹ لےہی نہیں رہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ انسان غلطی کرتاہےتواس کی معافی مانگتاہےتڑی الگ چیزہوتی ہے لیکن نذیرچوہان نےجس قسم کی باتیں کی انہیں بتانےکیلئےآج ٹوئٹ کیا، ساراگیم پنجاب کاہے،پنجاب میں لوگ وزارتیں چاہتےہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ میں عمران خان نےکہاکسی کی بھی شکایت آئےانکوائری کراؤں گا عمران خان نے کہا حکومت رہےیاجائےانکوائری کراؤں گا، سپریم کورٹ نےہی عمران خان کوصادق اورامین کہاتھا، ہماری تحریک کا مقصد قانون کی بالادستی ہے ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تونقصانات ہوتےرہیں گے۔
علی زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں بھی خودکوبڑاکہنےوالےجمع ہوئےتھےاب کہاں ہیں، آپ نےمجھ پرشوکیا ، الزامات لگے، عمران خان کےسپاہی ہیں اگلےدن آپ کےشومیں آکرہی جواب دیا اب جہانگیرترین پر شو کیا میری درخواست ہے پروگرام میں آکر جواب دےدیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی پی ٹی آئی ہےاورپی ٹی آئی ہی عمران خان ہے، پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر 4 الیکشن ہار نے کے بعد پانچواں الیکشن جیتا۔