The news is by your side.

Advertisement

علی زیدی نے نوازشریف اور زرداری کو این آر او کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے آصف زرداری اور نوازشریف کو این آر او  کا طریقہ بتاتے ہوئے طیارے تک چھوڑنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کو علی زیدی نے ’’آل پاکستان کرپشن بچاؤ موؤمنٹ‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے پیش کش کی کہ زرداری اور شریف کو میں این آر او دلواتا ہوں اور اس کی ترتیب بھی بتا دیتا ہوں، نیب میں پلی بارگین کی شق موجود ہے،دونوں پلی بارگین کریں انہیں طیارےتک میں چھوڑ کر آؤں گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں نوازشریف یا زرداری کی نہیں بلکہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے، اب ملک میں مولانا مسلم لیگ بھٹو ایک نئی جماعت بن رہی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے ابھی آپس میں لڑ رہے ہیں، اے پی سی یا اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

یادر ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کر رکھی ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے شرکت کی یقین دہانی کرائی البتہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی جواب نہیں دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں