The news is by your side.

Advertisement

علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی انتقال کر گئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارا دوست اور رہنما تھے ہمیں کھڑے ہونے اور ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے بچوں کو اپنی بنیاد پر کھڑا ہونا سکھایا۔ دعاؤں کی ایک چھتری جو ہمیشہ میری اور ہمارے خاندان کی حفاظت اور رہنمائی کرتی ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔

سید سجادزیدی کی نمازجنازہ آج بعدنماز مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائےگی۔

اے آروائی فیملی نے والد کے انتقال پر علی زیدی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں