بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بالی وڈ میں جنسی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، عالیہ بھٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ماضی میں فلم انڈسٹری میں جنسی تعصب کا نشانہ بنائے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ شروع میں تو علم ہونے تک معلوم ہی نہیں ہوا کہ مجھ سے صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کا کوٹ چرا لیا

- Advertisement -

عالیہ بھٹ نے کہا: ’میں نے ہر گزرتے وقت کے ساتھ اس چیز کا مقابلہ کیا اور کئی بار تو اسے نظر انداز بھی کیا مگر اب اس بارے میں معلوم ہونے کے بعد ماضی کو سوچتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ اب میں اس بارے میں زیادہ حساس ہوگئی ہوں، بعض اوقات میری سہیلیاں بھی مجھ سے پوچھتی ہیں کہ فوراً طیش میں کیوں آجاتی ہو۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈارلنگز‘ پانچ اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں