ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

عالیہ بھٹ نے اپنی کروڑوں کی جائیداد بہن کو دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کروڑوں بھارتی روپے کی جائیداد خرید کر اپنی بہن شاہین بھٹ کے نام کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس ’انٹرنل سن شاہین پروڈکشن‘ نے ممبئی کے علاقے باندرا میں 37 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ خرید لیا۔

اپارٹمنٹ ’ایریل ویو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ میں واقع ہے جس کا کُل رقبہ 2 ہزار 497 اسکوائر فٹ ہے۔ انٹرنل سن شاہین پروڈکشن نے اسے گولڈ اسٹریٹ مرکنٹائل کمپنی سے خریدا۔

اسے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو 2 کروڑ 26 لاکھ بھارتی روپے ادا کر کے عالیہ بھٹ کے نام پر رجسٹرڈ کروایا گیا۔

اُسی دن اداکارہ نے اپنی بہن شاہین بھٹ کو دو اپارٹمنٹ بطور تحفہ 7 کروڑ بھارتی روپے میں دیے جن کا کُل 2 ہزار 86 اسکوائر فٹ ہے۔ اس کے لیے 30 لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے ٹرانسفر کیے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں