کانز: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ریڈ کارپٹ سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے اس باوقار تقریب کے لیے مشہور ڈیزائنر تمارا رالف کا تیار کردہ ہلکے گلابی رنگ کا گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا، جبکہ ریا کپور کی اسٹائلنگ اور شاندار جیولری بھی پہنی ہوئی ھی۔
کانز فلم فیسٹیول 2026 کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی متعدد صارفین نے یہ دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ کے واک کے دوران وہاں موجود فوٹوگرافرز ان کے بجائے آس پاس موجود دیگر بین الاقوامی شخصیات پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔
Alia Bhatt was waving and blowing kisses on the Cannes red carpet, but not a single photographer seemed interested in clicking her photos.😭 pic.twitter.com/BNqeZKzQ7G
— Aditya. (@Adityaverce) May 13, 2026
وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ مسکراتے ہوئے مداحوں کی طرف ہاتھ ہلا رہی ہیں اور کیمروں کے سامنے پوز دے رہی ہیں، لیکن پس منظر میں فوٹوگرافرز کسی اور کی تصاویر بنانے میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس منظر نامے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ "یہ دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔” ایک اور صارف کا تبصرہ تھا: "کوئی فوٹو ہی نہیں لے رہا۔”
سجل علی کے بالوں کا نیا اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
دوسری جانب، عالیہ کے مداحوں نے ان کی بھرپور حمایت کی اور اس صورتحال میں بھی ان کے اعتماد کو سراہا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


