تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

عالیہ بھٹ نے پہلی تنخواہ کہاں خرچ کی؟ اداکارہ نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارؤں میں شمار ہونے والی عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی تنخواہ خرچ کرنے کے حوالے سے بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے بتایا ہے کہ پہلی تنخواہ سے میں نے لوئس ووٹن کا بیگ خریدا تھا اور سب سے زیادہ بیگس پر رقم خرچ کرتی ہوں، مجھے کپڑوں سے محبت ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ چھٹیاں گزارنے کہیں نہ کہیں ضرور جاتی ہوں اور چھٹیوں پر بھی زیادہ رقم خرچ کرتی ہوں لیکن اس دوران مجھے شاپنگ سے سخت نفرت ہے۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہے، رنبیر کپور

اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ چاہتی ہوں میرا اپنا جہاز ہو جس میں سفر کر سکوں اور یہ بھی خواہش ہے کہ پہاڑ کی اونچائی پر بنے کسی گھر کی مالکن بن جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر گھر ہونا ایک خواب ہے اور اسے زندگی میں ضرور پورا کروں گی، لندن میں گھر خریدنے کا خواب تھا جو میں نے پورا کیا۔

عالیہ بھٹ معروف اداکار رنبیر کپور کی اہلیہ ہیں۔ عالیہ بھٹ جلد ہی فلم ”ہارٹ آف اسٹون“ سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی فلم ”شمشیرا“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Comments

- Advertisement -