جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

عالیہ بھٹ کو مداح نے تصویر بنوانے کے لیے بازو سے پکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو مداح نے بازو سے پکڑ کر تصویر بنوانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی کے خاندان نے مذہبی تقریب کا انعقاد کیا جس میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

جب عالیہ بھٹ تقریب میں پہنچیں تو مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اور تصویر کھنچوانے کے لیے اصرار کیا۔

مداح اس رویے کے بعد تقریب میں بدنظمی پیدا ہوسکتی تھی لیکن عالیہ بھٹ نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورت حال کو سنبھال لیا۔

اداکارہ نے سیکیورٹی کے لیے موجود اہلکاروں کو بھی روک دیا اور کہا کہ زیادہ ہنگامہ نہ کریں، اس کے بعد مداح کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر آگے بڑھ گئیں۔

تقریب کے دوران عالیہ بھٹ نے رانی مکھرجی، ایان مکھرجی اور تنیشا کے ساتھ بات چیت کی اور تصاویر کھنچوائیں۔

کام کے محاذ پر بھارتی اداکارہ فلم ’جگرا‘ کے بعد اگلی ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کے لیے محنت کر رہی ہیں جس میں شرواری اور بوبی دیول ساتھی اداکار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں