اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

’کالکی 2‘ سے دپیکا پڈوکون باہر، عالیہ بھٹ شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سپر اسٹار پربھاس کی فلم ’کالکی 2‘ میں دپیکا پڈوکون کی جگہ عالیہ بھٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔

کالکی 2898 اے ڈی 2024 کی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اور اب اس کا سیکوئل میکرز کی جانب سے کوئی بھی آفیشل اپڈیٹ شیئر کیے جانے سے پہلے ہی شہ سرخیوں میں ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دپیکا پڈوکون کو مبینہ طور پر فلم سے باہر کرکے عالیہ بھٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 33 سالہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کالکی 2 سائن کرلی ہے اور وہ چند مناظر کی شوٹنگ بھی مکمل کرچکی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے گزشتہ ماہ فلم کے دوسرے شیڈول کے دوران حیدرآباد میں تقریباً 5 دن شوٹنگ کی ہے تاہم فلمسازوں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: سائنس فکشن فلم کالکی 2898 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

پہلے کہا جارہا تھا کہ عالیہ بھٹ دپیکا کی جگہ فلم میں ’سمتھی‘ کا کردار ادا کریں جو کالکی کی ماں ہے لیکن ایسا نہیں ہے، عالیہ بھٹ فلم میں اہم کردار نبھائیں گی جبکہ سائی پلوی کو ’سمتھی‘ کے کردار دیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ سال اپریل تک مکمل ہوسکتی ہے جبکہ فلم دسمبر 2027 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے تاہم پروڈکشن ہاؤس نے ابھی تک ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کام کے محاذ پر عالیہ بھٹ فلم ’الفا‘ کی پروموشنز میں مصروف ہیں جس میں شروری، بوبی دیول اور انیل کپور ودیگر شامل ہیں جبکہ فلم 3 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں