ممبئی: بالی وڈ میں صفِ اوّل میں شمار کی جانے والی اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور کریتی سینن نے اہم اعزاز حاصل کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا جس میں بہترین اداکارہ کا اعزاز عالیہ بھٹ اور کریتی سینن جبکہ بہترین اداکار کیلیے الو ارجن کو منتخب کیا گیا۔
عالیہ بھٹ کو مذکورہ ایوارڈ ان کی سُپرہٹ فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘، کریتی سینن کو فلم ’ممی‘ اور الو ارجن کو فلم ’پشپا: دی رائز‘ میں بہترین اداکاری کے عوض دیا گیا۔
بہترین معاون اداکار کی کیٹیگری میں پنکج ترپاٹھی اور ہلوی جوشی نے ایوارڈ جیتے۔
تمام فنکاروں کو پہلی بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ رواں سال ایوارڈز دینے کی باعاقدہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بھارت کی صدر دروپدی مرمو بھی شریک ہوں گی۔
کریتی سینن نے اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تمام چاہنے وانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’آنکھیں نم ہیں، دل بھرا ہوا ہے۔‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


