تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عالیہ بھٹ کی ایئرپورٹ پر ٹرالی لیکر بھاگنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایئرپورٹ پر ٹرالی کے ساتھ بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو اندرا گاندھی ایئرپورٹ کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ نے کالے رنگ کا لانگ کورٹ پہن رکھا ہے اور وہ ٹرالی کو لے کر ایک طرف سے دوسری طرف بھاگ رہی ہیں۔

اس دوران کچھ لوگ اداکارہ کی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف کے مطابق عالیہ بھٹ ایئرپورٹ پر فلم کی شوٹنگ کروا رہی ہیں۔

https://twitter.com/TeamOfAliaBhatt/status/1520817628109242368?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520817628109242368%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1082308

عالیہ بھٹ کو حال ہی میں فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ میں دیکھا گیا ہے۔ یہ ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب ”مافیا کوئینز آف ممبئی“ پر مبنی ہے۔

عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے علاوہ اس فلم میں پارتھ سمتھن، شانتنو مہیشوری اور سیما پاہوا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ کو جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم ”گنگا“ نامی ایک عورت کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا کردار عالیہ نے نبھایا ہے جو کامتھی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں گنگوبائی نامی میڈم بن جاتی ہیں۔ کہانی دکھاتی ہے کہ وہ کس طرح ایک کے بعد ایک چیلنج سے لڑتے ہوئے طاقت میں آئی۔

Comments

- Advertisement -