بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

عالیہ بھٹ کی گیل گیڈوٹ کو تیلگو زبان سکھانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ کی نامور اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کو بھارت کی ریاستی زبان تیلگو سکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ، گیل گیڈوٹ اور ہالی وڈ اسٹار جیمی ڈرونن کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

عالیہ بھٹ تیلگو زبان میں کہتی ہیں ’ندرکی نمسکارم، میکو نا مدولو‘۔ اس کے بعد گیل گیڈوٹ یہ سطریں اعتماد کے ساتھ دہراتی ہیں جس سے جیمی ڈرونن بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

متعلقہ: عالیہ بھٹ کی بنگالی زبان میں گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل

جب گیلمگیڈوٹ کی مذکورہ ویڈیو ان کے مداحوں تک پہنچی تو وہ بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو تیلگو زبان بولتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

عالیہ بھٹ ہالی وڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ وہ نیٹ فلکس پر 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈرونن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

عالیہ بھٹ گیل گیڈوٹ کی بڑی مداح ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں آج سے نہیں بلکہ بہت پہلے سے عالیہ بھٹ کی فین ہوں، میں نے ان کی فلم ’آر آر آر‘ بھی دیکھی ہے۔

متعلقہ: ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ میں عالیہ بھٹ کو کیا چیز عجیب لگی؟

ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہارٹ آف اسٹون‘ کیلیے ہمیں ہر وقت فریش (تازہ) نظر آنے والی اداکارہ کی تلاش تھی جو نہ صرف کردار کے ساتھ انصاف کرے بلکہ خوبصورت بھی ہو، اس کیلیے عالیہ بھٹ بہترین انتخاب ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں