الیکشن کمیشن نےحمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 118 کے نتائج کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق الزامات پر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کیلئے آراو پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 118 پر ن لیگ کے حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دی تھی۔
حمزہ شہباز نے اس حلقے سے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔