تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

چینی کمپنی علی بابا کو ریکارڈ خسارے کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

بیجنگ: عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کے باعث چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے کپمنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کی وجہ سےکمپنی کو تیسری سہ ماہی میں 20.6 بلین یوآن (2.89 ملین ڈالرز) نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ نقصان کی بڑی وجہ یہ بھی رہی کہ ہماری ایکویٹی سرمایہ کاری مارکیٹ میں گراوٹ کا شکار رہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ تیس ستمبر کو ختم ہونے والے تیسری سہہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی میں گذشتہ سال کی نسبت تین فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث کمپنی کا سرمایہ بڑھ کر 207.2 ملین یوآن تھی۔

چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) علی بابا کمپنی کا کہنا تھا کہ چین میں کورونا وبا کی نئی لہر کے باعث اشیا کی کھپت میں کمی واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ علی بابا کمپنی کو چینی صارفین کی جذبات کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس کا چینی مارکیٹ پر غلبہ ہے۔

Comments

- Advertisement -