The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس ، علی بابا کے مالک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ علی بابا کے مالک نے پاکستان کو 5لاکھ ماسک اور 50ہزارٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ چینی حکومت پاکستان کی بہت امدادکرنے جارہی ہے۔

چینی حکومت پاکستان کی بہت زیادہ مدد کرنے جا رہی ہے، دس اسکینر، بیس ہزارٹیسٹ کٹس پاکستان کل پہنچ گئیں، سو کے قریب وینٹی لیٹرز چین کی طرف سے مل جائیں گے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسکینر، تھرمل گنز سےمسافروں کو چیک کیاجارہاہے، تفتان،چمن،خیبر میں3سو کمروں کا قرنطینہ قائم کرنے جارہےہیں، اگلے 2دن میں مزید علاقوں میں قرنطینہ کے قیام کا فیصلہ کیاجائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبوں نے اپنے نظام کو کافی حد تک بہتر بنایاہے، کوشش ہے ہر ایک مریض ایک ہی کمرے میں ہو، گورنراسٹیٹ بینک سےبات ہوئی ہے، ون ونڈوپالیسی کےتحت اسٹیٹ بینک کام شروع کرے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ بیجنگ میں قائم ایمبیسی میں منگل کےدن سےکام شروع ہوگا، چینی حکومت پاکستان کی بہت امدادکرنے جارہی ہے، 10 اسکینر،20ہزارٹیسٹ کٹس پاکستان کل پہنچی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی بابا کے مالک کی طرف سے5لاکھ ماسک،50ہزارٹیسٹنگ کٹس ملیں گی جبکی چین کی جانب سے وینٹی لیٹرزسےمتعلق کل تک فیصلہ کیا جائےگا، 100 کےقریب وینٹی لیٹرزچین کی طرف سےمل جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ آئندہ جمعرات تک چین،پاکستان کےدرمیان جہازوں کا پل بنادیاجائے گا ، جہازوں کے ذریعےچین پاکستان،پاکستان سےچین سامان آتاجاتارہےگا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں