تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم، ایک جاں بحق

نئی دہلی : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم، پولیس کی فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ سات طالبعلم زخمی ہوگئے‌۔

تفصیلات کےمطابق طلبہ کے ایک گروپ نے ممتاز ہاسٹل میں مقیم ایک طالبعلم پرحملہ کیااور اس کمرے کو آگ لگادی جس کے بعد دو طلباء گروپ آمنے سامنے آگئے۔

مقامی پولیس نے یونیورسٹی پہنچ کرصورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کی جس کے دوران پولیس کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر مہتاب نامی طالبعلم چل بسا جبکہ دو طالم علم زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کے بعدمشتعل طلبہ نے ایک جیپ اور چھ موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی، طلبہ نے غیض و غضب کا شکار ہوکر یونی ورسٹی کے پراکٹرآفس کو بھی نذرآتش کردیا۔

پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کرکشیدہ ہوتی صورتحال پر قابو پایا اور مزید کیشدگی کے اندیشے کے باعث یونیورسٹی میں اضافی نفری کو بھی تعینات کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی رات 2 بجے تک جاری رہی جس کےبعد صورتحال پر قابو پایا جاسکا۔

Comments

- Advertisement -