تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عالیہ علی کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عالیہ علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کو بھا گئی ہیں اور خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”نیلی زندہ ہے“ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عالیہ علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

عالیہ علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پیلے رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliya Ali (@aliya_ali88)

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ علی نے اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں شرکت کی تھی اور شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliya Ali (@aliya_ali88)

اداکارہ عالیہ علی کا کہنا تھا کہ جب کراچی آئی تو پہلا ڈرامہ روبینہ آپا (روبینہ اشرف) کے ساتھ کیا تھا ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روبینہ اشرف سے ڈر لگتا ہے لیکن مجھے کبھی بھی ان سے ڈر نہیں لگا، انہوں نے مجھ سے کہا تم اداکاری ٹھیک کرلیتی ہو، پیار بھی ہو تو کیوں نہ تم وزن کم کرلو۔

اداکارہ نے شوبز میں آنے سے متعلق بتایا تھا کہ فیملی میں دور دور تک کوئی شوبز میں نہیں ہے، بڑی بہن نوکری کرتی ہیں، انہوں نے ایک آفس میں کال کی اور اپنی پروڈکٹ سے متعلق بتایا پھر انہوں نے پوچھا کہ آپ کام کیا کرتے ہیں تو جواب آیا کہ ایڈ ایجنسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بہن نے ان سے کہا کہ میں آپ کے آفس آؤں گی میری چھوٹی بہن کو اداکاری کرنے کا شوق ہے بعد ازاں بہن کے ساتھ گئی آڈیشن دیا جو بہت بُرا تھا لیکن پھر بھی سلیکٹ ہوگئی اور تب سے لے کر اب تک یقین ہے کہ جہاں رزق ہوتا ہے وہاں بندہ خود ہی پہنچ جاتا ہے۔

عالیہ علی کا مزید کہنا تھا کہ پرچی ایک بار ہی چلتی ہے اس کے بعد میں کام کرتی گئی کبھی کسی نے آفر کر دیا، پہلے ڈرامہ دہلیز تھا اس کے بعد متعدد ڈرامے کیے۔

Comments

- Advertisement -