ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

عالیہ علی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں زرد رنگ کی شرٹ اور بلیو جینز میں گھر کے باہر کا نظارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیہ علی نے مزید تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کپڑوں کی مناسبت سے دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

عالیہ علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘ کا کردار نبھایا اور وہ عمران اسلم (ثقلین) کی اہلیہ بنی تھیں۔

عالیہ علی اس کے علاوہ تقدیر، پیار دیوانگی ہے، نیلی زندہ ہے، بندھن، تیرے در پر، دہلیز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں