تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عالیہ علی نے ’اریبہ‘ کی تصاویر شیئر کردیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی نے ڈرامے کے سیٹ سے اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیہ علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’من آنگن‘۔ اریبہ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں اریبہ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

من آنگن کی دیگر کاسٹ میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ (سرمد)، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم، عدنان صمد خان (عاشر) شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل عالیہ علی نے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’ماہین‘ کا منفی کردار نبھایا تھا، دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، عینی زیدی، عاصم محمود، آمنہ ملک، حمزہ، عادل حسین، زین افضل، مریم نور، حنا رضوی ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -