تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

عالیہ حمزہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر، علی زیدی، راجہ عدیل احمد سمیت کئی رہنما گرفتار کئے جاچکے ہیں،اس کے علاوہ مزید رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج: پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگا دی

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے بھی ایک اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جہاں سابق رکن قومی اسمبلی اور متحرک سیاستدان عالیہ حمزہ کو بھی ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں تشدد اور توڑ پھوڑ کے بعد تھانہ ترنول، رمنا سمیت دیگر تھانوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

Comments