The news is by your side.

Advertisement

علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا

خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے عمران عباس سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے نے اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور پہلا گانا ساحر علی بگا کے ساتھ ریلیز بھی کردیا ہے۔

21 سالہ اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا۔

انہوں نے عمران عباس سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پتہ نہیں کس سے عمران عباس سے شادی کی افواہ پھیلائی ہے۔

انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شادی کے ایک پرپوزل کے بارے میں بتایا کہ جس میں شادی کے بدلے 50 تولے یا پانچ ہزار تولے سونا دینے کی پیشکش کی گئی تھی، عیلزے شاہ نے اس کے جواب میں بتایا کہ ’میں نے خود بھی یہ سنا تھا مگر مجھے پوری معلومات نہیں پتہ اس کی کہ یہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی اداکار عمران عباس شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں