جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

علیزے شاہ کی راحت فتح علی کا گانا گانے کی ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی راحت فتح علی خان کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی سراہتے ہیں۔

اداکارہ آج کل اپنے مداحوں کو اپنی سُریلی آواز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران کرہی ہیں۔

حال ہی میں علیزے نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ‘اورے پیا‘ اپنی آواز میں گایا جس پر مداح بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

گانا گنگنانے سے پہلے اداکارہ نے کہا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو ان سے آئے روز اُردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اُن کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔

علیزے نے اپنی سُریلی آواز میں ’اورے پیا‘ گاتے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں