تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’آپ کی مسکراہٹ سے پاکستان کا قرضہ ادا ہوجائے گا‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی انسٹاگرام تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مداح نے دلچسپ تبصرہ کیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں وہ سرخ رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کی تصویر پر مداح نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کی تصویر میوزیم میں رکھی جائے تو مسکراہٹ سے ملکی قرضہ ادا ہوجائے گا۔‘

علیزے شاہ بھی مداح کے کمنٹ پر جواب دیے بغیر نہ رہ سکی اور مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’او بھائی۔‘

واضح رہے کہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

علیزے نے شازیہ منظور کے گانے پر رقص بھی کیا تاہم ریمپ سے واپس جاتے ہوئے علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -