The news is by your side.

Advertisement

’کشمیر تو پھر جان ہے‘ علیزے شاہ کی نئی تصاویر کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرے دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے کشمیری لڑکی کی طرح لباس زیب تن کیا ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

علیزے نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کشمیر تو پھر جان ہے۔‘

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل علیزے ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

علیزے نے شازیہ منظور کے گانے پر رقص بھی کیا تاہم ریمپ سے واپس جاتے ہوئے علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر گئی تھیں۔

تاہم گلوکارہ شازیہ منظور نے فوری طور پر علیزے کو سہارا دے کر اٹھایا اور ان کی ہمت بڑھائی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں