تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

علیزے شاہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

علیزے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اسے ہمارے درمیان رکھیں۔‘ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی انگریزی گانے پر اداکاری کررہی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح سراہا رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر مداحوں نے ان پر تنقید کی تھی جبکہ فنکار برادری ان کی حمایت میں سامنے آئی تھی۔

علیزے شاہ کا اپنی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے کہنا تھا کہ ’فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی بجائے معمولی سا موضوع ہمارے ملک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ عید کے تیسرے روز علیزے شاہ کا پہلا گانا ’بدنامیاں‘ ریلیز ہوا تھا جس میں ان کا ساتھ معروف گلوکارہ ساحر علی بگا نے دیا تھا۔

علیزے شاہ کے پہلے گانے کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا، تاہم ٹوئٹر صارفین کی جانب سے گانے کی ویڈیو میں بولڈ اور مغربی لباس پر علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں