تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

علیزے شاہ کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے نے سردیوں کی مناسبت سے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

علیزے شاہ کو ایک تصویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ دوسری تصویر میں گہری سوچ میں گم ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

علیزے نے شازیہ منظور کے گانے پر رقص بھی کیا تاہم ریمپ سے واپس جاتے ہوئے علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر گئی تھیں۔

تاہم گلوکارہ شازیہ منظور نے فوری طور پر علیزے کو سہارا دے کر اٹھایا اور ان کی ہمت بڑھائی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں بائیں طرف جارہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن ہوئی اور میں پھسل گئی تھی۔‘

Comments

- Advertisement -