کراچی: شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے تین ماہ کے طویل وقفے کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس سے جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں ختم ہوگئیں۔
علیزے فیروز نے انسٹاگرام پر شوہر فیروز خان کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار کی اہلیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’گھر‘ لکھا۔
View this post on Instagram
علیزے نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام انہوں نے ’سلطان‘ رکھا تھا۔
فیروز خان کی بہنیں حمائمہ اور دعا ملک کی اپنی بھابھی سے محبت کرتی ہیں اور علیزے کے ساتھ اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ روز حمائمہ ملک نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بھابھی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’میری اینجل‘ لکھا تھا، مداحوں نے بھی نند بھابھی کی اس تصویر کو پسند کیا۔