تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند، آرڈیننس جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا، آرڈیننس کی مدد سے نادرا ‏آرڈیننس، 2000ء کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ہے۔

ترمیم کے مطابق تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی اور نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا ‏بےضابطگی تصور ہو گا جس پر متعلقہ قانون کےتحت کارروائی ہوگی۔

قبل ازیں صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ایکٹ گزٹ میں ‏شائع ہوگی۔

گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کو منظور کیا گیا تھا ، جس کے ‏تحت زیادتی کے مجرم کو نامرد بنایا جائے گا۔

اس سے قبل رواں سال جون میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نےکرمنل لا ترمیمی بل2021 کی بھی منظوری دی تھی ‏، وزیرقانون نے ‏کہا تھا کہ کرمنل لا ترمیمی بل کےتحت ریپ کےعادی مجرم کو نامرد کیا جائے گا، عمرقید کاٹ کر ‏‏جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تو نامرد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -