ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر ادائیگی کے لیے کیش لیس ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر ادائیگی کے لیے کیش لیس ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ میں اہم پیش رفت سامنے آئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کیش لیس ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت ہوائی اڈوں پر صرف اسٹیٹ بینک سے منظور شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان ہی اپنی خدمات فراہم کرسکیں گے۔ تمام کاروباری اکائیاں اور کنسیشنرز کو لائسنس یافتہ ڈیجیٹل ادائیگی نظام اپنانا لازمی ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جو کاروباری ادارے یا کنسیشنرز ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نہیں اپنائیں گے، ان پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

پی اے اے نے کہا کہ مسافروں کو نقد ادائیگی کا آپشن بدستور دستیاب رہے گا، تاہم ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ شفافیت، سہولت اور جدید مالیاتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ اقدام ملکی ایوی ایشن سیکٹر میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور عالمی معیار کی مالیاتی شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں