تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان میں یکم رمضان کو بینکوں میں‌ عوامی لین دین کیوں‌ نہیں‌ ہوتی؟

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر کے تمام بینک یکم رمضان المبارک کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان 1442 ہجری بروز بدھ بتاریخ 14 اپریل 2021 کو تمام بینک تعطیل پر ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم رمضان المبارک کو سیؤنگ اکاؤنٹس سے نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کریں۔

یاد رہے کہ  مالیاتی اداروں، بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین یکم رمضان کو معمول کے مطابق اپنی دفتری ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں جبکہ عوام سے لین دین بلکل بند رہتی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کے پہلے روز تمام بینکس سیؤنگ اکاؤنٹس کھاتے داروں کی نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کرتے ہیں۔ رواں سال وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42 ہجری کیلئے زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔  یعنی جس کے سیؤنگ اکاؤنٹ میں اتنی رقم موجود ہوگی  اُس کے کھاتے سے 2 ہزار 24 روپے کٹوتی زکوٰۃ کی مد میں کی جائے گی جبکہ اس سے زیادہ کی صورت میں مجموعی رقم پر ڈھائی فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک، بینکوں‌ کے اوقاتِ‌ کار جاری

حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے گیارہ اپریل کو اسٹیٹ بینک کو مقررہ نصاب کا نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک دیگر بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب اور کٹوتی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں تھیں۔ یاد رہے کہ پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -