تازہ ترین

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں بینچ پر اعتراضات اٹھا دئیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کمیشن کیس...

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

کراچی : پنجاب اور سندھ میں 1700 سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے ، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز زبردستی بند کرائے گئے ، لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں 1700 سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے، کے الیکٹرک کو ایل این جی دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا حکومت نجی کمپنی کے الیکٹرک کا بوجھ اٹھاکر اور با اثر پاور سیکٹر کو نوازنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ مقامی گیس ملتی ہے اور نہ ہی درامد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ، سی این جی سکیٹر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، موسم گرما میں سی این جی کی بندش ناقابل فہم ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں630سی این جی اسٹیشن ہیں، ایس ایس جی سی نے کل سندھ میں سی این جی اسٹیشن 48گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور 35سی این جی اسٹیشن خاموشی سے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشن کوآر ایل این جی پر منتقل ہونے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، کراچی میں 80فیصد منی بسیں ،رکشے ،ٹیکسیاں اور بسیں سی این جی پر چلتی ہیں، سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی ہے۔

Comments