کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے کل سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سندھ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات وقت پر ہوں گے، سندھ بھر میں ضروری آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔
سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق توانائی بحران پر وفاقی حکومت کے اقدامات سندھ میں نافد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرز پر سندھ میں بھی وزرا کی تنخواہ اور مراعات میں کٹوتی ہوگی۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کے مقابلے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فیصلے کے مطابق پنجاب میں اسکول، کالج، یونیورسٹیز کل سے 31مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
پنجاب کے اسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے، شہریوں کی سہولت کیلئے ای بزنس اور ”مریم کی دستک ”کے تحت سروسز جاری رہیں گی۔
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری دفاتر میں ”ورک فرام ہوم ”کا فیصلہ کیا گیا ہے صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا، سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی۔


