ووسٹر: ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا کروناٹیسٹ یہاں بھی منفی آیا ہے، پچھلے دو دن سے ہم پریکٹس کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے اور پھر ٹی20کا سوچیں گے، خوشی کی بات ہے تمام کھلاڑی فٹ ہیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ بھی کی۔
انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی گیمز کھیلتے ہیں اور اکٹھے بیٹھتے ہیں، ہوٹل سے باہر نہیں جاسکتے،ب یہاں ڈیوک کابال استعمال ہوتا ہے جو کنڈیشن کو سوٹ کرتی ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ ٹاپ نمبرز میں شامل ہوں۔
مزید 6 کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کا پروانہ مل گیا
کپتان نے کہا کہ اہداف ہمیشہ اچھے رکھے ہیں، پچھلے 2تین سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں، کھلاڑیوں کی تبدیلی کی وجہ سے نتائج مختلف رہے، کوشش یہی ہے کہ انگلینڈ میں سیریز جیتیں اور ٹرینڈسیٹ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر توجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے اور پھر ٹی20کا سوچیں گے، انفرادی پرفارمنس ہر کھلاڑی کے لیے اہمیت رکھتی ہے، کپتان ہونے کی وجہ سے ٹیم کا سوچنا پڑتا ہے۔