The news is by your side.

Advertisement

پاکستان آنے والی غیرملکی ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری

کراچی : پاکستان آنے والی غیر ملکی تمام ائیرلائینز کو اضافی فیول لیکر پاکستان آنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی آئل ریفائنریز کو عالمی مارکیٹ سے کروڈ آئل کی سپلائی میں کمی کے معاملے پر پاکستان آنے والی غیر ملکی تمام ائیرلائینز کو اضافی فیول لیکر پاکستان آنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

آئل ریفائنریز کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر طیاروں کے ایدھن کی سپلائی بھی متاثر ہے۔

اس سلسلے میں پی ایس او کی ہدایات پر آئل ایجنسیوں اور کنٹریکٹرز نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائینز کو بذریعہ میل آگاہ کردیا ہے۔

ای میل میں کہا گیا ہے کہ کروڈ آئل کی سپلائی میں مشکلات کے باعث جیٹ فیول کی سپلائی چین متاثر ہے، ایدھن کی کمی کے باعث ملکی وغیر ملکی ائیرلائنز سمیت اور ٹیکنیکل پروازوں کے لیے جیٹ فیول کی قلت ہو سکتی ہے۔

آئل ریفائنریز مسئلے کےحل کےلیے اقدامات اٹھا رہی ہیں ، مسئلے کے حل میں کچھ وقت درکار ہو گا اور ان روٹس فلائٹس کو فیول کی فراہمی یقنی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل، علامہ اقبال، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، اسلام آباد، اور پشاور ائیرپورٹ پر جیٹ فیول میں کمی کے خدشات ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں