ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’پاک افغان سرحد پر تمام بین الاقوامی قوانین کا نفاذ کرنا ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک افغان بارڈر میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام بین الاقوامی قوانین کے نفاذ کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیردفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر بارڈر صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی وجہ سے ہے ہماری کوشش کے باوجود کابل کوئی پیشرفت نہیں کر رہا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا علم ہونے کے باوجود پاکستان کیخلاف دہشت گرد آزادانہ طور پر آپریٹ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد ساری دنیا کی روایتی سرحدوں سے مختلف ہے موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان کو بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین کا نفاذ کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارڈر پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت ختم کرنا ہو گی البتہ پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں، دونوں ملک روایتی اور اچھے ہمسایوں کی طرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں