تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

‘تمام اقلیتیں پاکستان میں مساوی شہری ہیں’

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام اقلیتیں پاکستان میں مساوی شہری ہیں اقلیتوں کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نگرپارکر کا دورہ کیا اور جوانوں کیساتھ پورادن گزارا۔ مقامی کمانڈرز نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز بھی ہمراہ تھے۔

آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی پوری توجہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اورتربیت پر دیں بہتر تربیت سےکسی بھی چیلنج کا مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔

بعدازاں آرمی چیف نے مقامی ہندو برادری سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں پاکستان میں مساوی شہری ہیں اقلیتوں کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ہندوبرادری نے اقلیتوں کومحفوظ ماحول پرپاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتی رہےگی۔

Comments

- Advertisement -