کراچی: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر سندھ کو درکار تمام طبی سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کراچی میں کورونا مریضوں کیلئے مختص اسپتالوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضروریات کا جائزہ لے کرسامان کی فراہمی کی خاطر کراچی آیاہوں، وزیراعظم کی ہدایات پرسندھ کودرکارتمام سامان مہیاکیاجارہاہے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ 70آئی سی یووینٹی لیٹرز اپنےساتھ لایاہوں جب کہ این ڈی ایم اے382بیڈز کا تمام سامان آکسیجن سسٹم سمیت مہیاکر رہا ہے جس میں 72مزید آئی سی یو وینٹی لیٹرز والے بیڈز بھی شامل ہوں گے۔
محمد افضل نے کہا کہ قطر اسپتال میں12آئی سی یووینٹی لیٹرز، 40نیزل، 23بائی پیپ مہیا کیےجائیں گے، گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں10وینٹی لیٹرز،45نیزل،20بائی پیپ دیں گے۔
اسی طرح عباسی شہیداسپتال کو18وینٹی لیٹرز،32نیزل،20بائی پیپ دئیےجائیں گے،لیاقت آباداسپتال میں10وینٹی لیٹرز،35نیزل،30بائی پیپ فراہم کریں گے، کورنگی اسپتال میں16وینٹی لیٹرز،32نیزل،32بائی پیپ مہیا کیے جائیں گے جب کہ جناح اسپتال کراچی میں مختلف اقسام کے70آکسیجن بیڈزفراہم کیےجائیں گےیہ سب سامان 10سے15دن میں حکومت سندھ کے حوالے کیا جائےگا۔