پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

آل پاکستان ریستوران ایسوسی ایشن نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آل پاکستان ریستوران ایسوسی ایشن(اے پی آر اے) کے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 16 اگست سے رات 12بجے تک ڈائن ان کی سہولت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ریستوران ایسوسی ایشن کے ترجمان وقاص عظیم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 16 اگست سے رات 12بجے تک ڈائن ان کی سہولت جبکہ ٹیک آوے کی اجازت 24گھنٹے کے لیے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے پہلے ایک لاکھ ریستورانوں سے 22لاکھ ملازمین وابستہ تھے، کاروبار کا حجم تقریباً ایک ٹریلین سے بھی زیادہ تھا، وبا پھیلنے سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ترجمان اے پی آر اے وقاص عظیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہزاروں ریستوران بند ہوچکے ہیں، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سے ریستوران بمشکل اخراجات پورے کررہے ہیں، ہماری مطالبہ فوری طور پر مانا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلزودیگرٹیکس پر رعایت بھی دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں