The news is by your side.

Advertisement

آل پاکستان اسکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد

اسلام آباد : آل پاکستان اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تمام کلاسوں کو ایک ہی وقت میں کھولنے کا اعلان کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان اسکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن نےحکومتی فیصلہ مستردکرتے ہوئے کہا مطالبہ کیا کہ اسکول ایک ہی وقت میں کھولے جائیں۔

ملک ابرار حسین نے کہا کہ کاروباری مراکز کھلنے سے وبا میں اضافہ نہیں ہوا، تجارتی مراکز کھلنے سے مسئلہ نہیں بنا تو بچوں کے اسکول جانے سے بھی نہیں بنےگا، حکومت تعلیمی اداروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کلاسوں کو ایک ہی وقت میں کھولنے کا اعلان کیا جائے، بچوں کا قیمتی وقت پہلے ہی ضائع ہو چکا ہے، اب مزید تاخیر خطرناک ہو گی۔

مزید پڑھیں : 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ ہوگیا

یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کورونا کیسز کومانیٹر کیا جائے گا، کوروناصورتحال کےپیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں تک کی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔

تمام صوبائی وزرائےتعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا جبکہ طلباکو ماسک کےساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانےکی ہدایت کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں