The news is by your side.

Advertisement

آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں کا انعقاد، سہیل عامر بہترین اتھلیٹ قرار

بہاولپور میں منعقدہ آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں میں سہیل عامر نے بہترین اتھلیٹ قرار پاکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں ٹرائی تھلون مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، طلبا اور پروفیشنلز شریک ہوئے۔

مقابلوں کا انعقاد تین مرحلوں میں ہوا جس میں 300 میٹر سوئمنگ، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلومیٹر پیدل دوڑ شامل تھی، ان مقابلوں میں ملک بھر سے 552 ٹرائی تھلیٹز نے حصّہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں اولمپیئن شہباز سینئر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اولمپیئن ارشد ندیم، خواجہ جنید، کوہ پیماصائمہ بیگ اور باکسر ارشد چنگیزی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ٹرائی تھلون کےدوران سہیل عامر نے بہترین اتھلیٹ قرار پاکر گولڈ میڈل حاصل کیا جبب کہ محمد بلال اور عامر عباسی کی باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن رہی، تینوں کھلاڑیوں میں کور کمانڈر نے انعامات تقسیم کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں تمام علاقوں کی ثقافت بھی دکھائی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں