تازہ ترین

’تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ہمارےکھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 10پرائیویٹ لیگ ہے جس کےمالکان بھارتی بزنس مین ہیں، پاکستانی اسٹارز اور افرادکوبھارتی پروجیکٹ سےالگ ہوجاناچاہئے۔

سینیٹر نے کہا کہ قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،عوامی جذبات کااحترام کرناچاہئے اور ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لیناچاہئے۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے کی مضبوطی اور شفافیت سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، ماضی میں منتظمین ’جگاڑ‘کی پالیسی اپناتے ہوئے کام چلاتے تھے لیکن اب وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر دیگر اداروں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی آگے لے جائیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔

Comments

- Advertisement -