پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام پی پی ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کروا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی نےاستعفے بلاول ہاؤس میں جمع کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے تحریک کے دوسرے مرحلے میں استعفوں کے اعلان کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کا اپنے قائدین کے پاس استعفے جمع کروانے کا سلسلہ برقرار ہے۔

ایک جانب ن لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے جمع کروا رہے تو دوسری جانب پیپلزپارٹی کے استعفے بھی جمع کیے جاچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تمام ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول ہاؤس میں جمع کروا دیے ہیں۔

استعفیٰ جمع کروانے والوں میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت 96 ارکین سندھ اسمبلی نے استعفے بلاول ہاؤس میں جمع کروا دیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں