پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں کوروناویکسی نیشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسی نیشن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں جہاں 14 ویکسی نیشن سینٹرز فعال کردیے گئے اور عملہ بھی تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فعال ہونے والے 14 ویکسی نیشن سینٹرز کو سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں، ویکسی نیشن سینٹرز پر کمپیوٹر، بیڈز، ریفریجریٹر اور فرنیچر پہنچا دیے گئے۔ سینٹرز پرویری فکیشن اور ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے 6سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز قائم ہیں۔

- Advertisement -

اسلام آباد کے 5دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی۔ بہارہ کہو، سہالہ اور ترلائی کے دیہی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی۔ شاہ اللہ دتہ اور تمیر کے مراکز صحت میں کوروناویکسی نیشن سینٹر قائم ہیں۔

اس حوالے سے ذریع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ڈی اے آئی8، ایف11میڈیکل سینٹرزمیں ویکسی نیشن ہوگی۔ اسلام آباد کے ویکسی نیشن سینٹرز کا عملہ یکم فروری کو چارج لے گا۔ اسلام آباد کے ہر کورونا سینٹر پر چیف ویکسینیٹر، نرس اور ویکسینیٹر تعینات ہوگا۔جبکہ سینٹرز پر ویکسینیٹر کے ہمراہ معاون عملہ بھی ہوگا۔

کورونا سینٹرز عملے کی ویکسینیشن اور نمز سسٹم کی ٹریننگ ہو چکی ہے۔ وفاقی کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی نگرانی وزارت صحت کرے گی۔ ویکسین کی دستیابی پر انسداد کورونا مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں